سوال:مجھے پیشاب کے فوراً بعد قطرے آتے ہیں ،تو میں حج کرنا چاہتا ہوں اس حوالے سے پریشان ہوں ،اس کا کوئی حل بتائیں کہ اگر احرام کو پیشاب کے قطرے لگ گئے تو احرام تو ناپاک ہو جائے گا؟
جواب: پیشاب کے بعد جس کو یہ احتمال ہو کہ کوئی قطرہ باقی رہ گیا ہے یا پھر آئے گا اس پر اِستِبرا(یعنی پیشاب کرنے کے بعد ایسا کام کرنا کہ اگر قطرہ رُکا ہو تو گِر جائے) واجب ہے،اور یہ استبراء ٹہلنے سے یا زمین پر زور سے پاؤں مارنے یا دہنے پاؤں کو بائیں اور بائیں کو دہنے پر رکھ کر زور کرنے یا بلندی سے نیچے اترنے یا نیچے سے بلندی پر چڑھنے یا کھنکارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے اور استبرا اس وقت تک کرے کہ دل کو اطمینان ہو جائے۔
اور احرام کی حالت میں احرام کو پیشاب کے قطرے سے بچانے کے لئے لنگوٹ جو بغیر سلائی کے ہو باندھا جا سکتا ہے ،اگر اس لنگوٹ پر پیشاب کا قطرہ لگ جائے،تو جب نماز یا طواف کرنا ہو تو اس وقت لنگوٹ اتار کر نماز اور طواف کیا جائے۔