سوال: میرے کچھ روزے قضا ہو گئے تھے ،اب رکھنا چاہتی ہوں تو ان کی تعداد کیسے معلوم کروں؟
جواب: قضا روزوں کی تعداد معلوم نہ ہو تو سوچ بیچار کریں ،جس تعداد پر ظن غالب ہو جائے ،اتنی تعداد میں روزوں کی قضا کریں۔
اور اگر بلاوجہ شرعی روزے قضا کئے ہیں ،تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار بھی کریں ۔