قسطوں پرلیے ہوئے فلیٹ کی زکاۃ اداکرنے کاطریقہ

سوال: اگرکوئی شخص  فلیٹ  قسطوں پرلے  اورابھی تک قسطیں مکمل ادا نہ ہوئی   ہوں،تو کیا اس فلیٹ کی  زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی  اور کیسے نکالنی ہوگی ؟

جواب: اگرکسی شخص نے فلیٹ  بیچنے کی نیت سے خریدا،تواس کی  زکوٰۃ اداکرنا لازم ہے اورحکم یہ ہے کہ   جوقسطیں باقی ہیں وہ  اس پر قرض ہیں     اور زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ سال پوراہونے کے دن جتنی مالیت کا فلیٹ ہے اس میں سے   قرض (فلیٹ کی بقیہ اقساط یا اس کے علاوہ کوئی قرض ہے،تواس کو) مائنس کرنے کے بعدفلیٹ کی بقیہ رقم خود یا دیگر اموالِ زکوٰۃ سے مل کر  زکوٰۃ کے نصاب (  یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی)کوپہنچ جائے اوراس کے علاوہ اس پرزکوٰۃ کی دیگرشرائط بھی پائی جاتی ہوں،تواس کی زکوٰۃ اداکرنا لازم ہوگا۔اوراگرفلیٹ بیچنے کی نیت سے نہیں خریدا ،تو اس فلیٹ  کی زکوٰۃ فرض نہیں ۔اسی طرح فلیٹ لیاتوبیچنے کے لیے تھالیکن قرض مائنس کرنے کے بعدنصاب نہیں بچتاتوبھی زکاۃ لازم نہیں ہوگی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

زکوۃ کی رقم بھیجنے کا خرچہ کون دے گا؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے