سوال: قرآن خوانی کے دوران جو لوگ تلاوت کر رہے ہوتے ہیں ،ان کے کان میں بھی آواز آرہی ہوتی ہے کیا ان پر چپ ہو کر کسی ایک بندے کی تلاوت سننا واجب ہے ؟
جواب:اولاً یہ یاد رہے کہ مجمع میں جب چند افراد قرآن کریم کی تلاوت کر رہے ہوں،تو ان کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ آہستہ آواز سے تلاوت کریں ،تمام افراد کا اونچی آواز سے قرآن پاک پڑھنا ،ناجائز و گناہ ہے،البتہ اگر بلند آواز سے سبھی قرآن کی تلاوت کر رہے ہوں تو قرآن پڑھنے والوں کا چپ ہو کر کسی ایک کی تلاوت سننا واجب نہیں ،لیکن جو قرآن کی تلاوت نہیں کر رہا اور قرآن سننے کے لئے حاضر ہے اس پر قرآن سننا واجب ہے۔