سوال:قربانی واجب ہونے کاوقت کب شروع ہوتاہے؟
جواب:قربانی واجب ہونے کاوقت دسویں ذوالحجہ کی فجرکے طلوع ہونے سے شروع ہوجاتاہے ۔
ہدایہ میں ہے:
’’ووقت الاضحیۃ یدخل بطلوع الفجرمن یوم النحر‘‘
یعنی قربانی کاوقت یوم النحر(دسویں ذی الحجہ)کی فجرطلوع ہونے سے داخل ہوجاتاہے۔
(ہدایہ،ج4،ص445)
(کتاب قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی )