سوال: رمضان کی فضیلت کیا ہے
جواب: حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ، ”تمہارے پاس بر کتو ں والامہینہ ماہ رمضان آگیا جس کے روزے اللہ عزوجل نے تم پر فر ض کئے ہیں ،اس مہینے میں آسمانوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور اس مہینے میں سرکش شیا طین کو قید کردیاجاتا ہے، اس مہینے میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو اس رات کی بھلائی سے محر وم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا ۔(سنن نسائی ،کتا ب الصیام،باب فضل شہر رمضان ،جلد ۴، ص ۱۲۹)