روزہ افطار کرتے وقت کی دعا

سوال: روزہ افطار میں یہ دعاء پڑھنا کیسا "اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ؟

 جواب:  افطار کے وقت اس دعا کو پڑھنا جائز و کارِ ثواب ہے اورحدیث پاک سے ثابت ہے،چنانچہ  سنن ابی داؤد میں حضرت معاذ بن زہرۃ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے’’ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان اذا افطر قال :اللھم لک صمت وعلی رزقک افطرت‘‘ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ تعالی  علیہ وآلہ  وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے :اے اللہ !میں نے تیرے ہی لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر افطار کیا ۔(سنن ابی داؤد ،کتاب الصوم ،باب القول عند الافطار،ج1،ص342، مطبوعہ:کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے