روزے کی حالت میں ناف میں تیل ڈالنا

سوال  کیا روزے کی حالت میں ناف میں  تیل ڈال سکتے ہیں؟

 جواب: روزے کی حالت میں ناف میں تیل ڈال سکتے ہیں، اس کی وجہ سے روزے پر کچھ اثر نہیں پڑے گا  کہ ناف میں کوئی  منفذ(ناک اورمنہ کی طرح کابڑاسوراخ ) نہیں ہےکہ جس کے ذریعے تیل جوف میں چلاجائے ۔ہاں مسامات(جسم کے ،سوئی کی نوک کے برابر،باریک  باریک سوراخ جن کے ذریعے پسینہ نکلتاہے) کے ذریعے تیل اندرجائے گااورمسامات کے ذریعے تیل وغیرہ کوئی چیزاندرجائے تواس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

   فتاوی ہندیہ میں ہے ” وما يدخل من مسام البدن من الدهن لا يفطر هكذا في شرح المجمع“ ترجمہ : بدن کے مسامات کے ذریعےتیل بدن میں داخل ہو تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ،یونہی شرح المجمع میں ہے۔ (فتاوی ہندیہ،کتاب الصوم،ج 1،ص 203،دار الفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے