سوال: رمضان میں حالت روزہ میں بیوی سے صحبت کرنا کیسا ہے؟
جواب:رمضان میں حالت روزہ میں بیوی سے صحبت کرنا ناجائز و گناہ ہے،رمضان المبارک میں اگرروزہ دارمکلف مقیم نے ادائے روزہ رمضان کی نیت سے روزہ رکھااورپھرروزہ دارہونایادہوتے ہوئے بیوی سے جماع کیاتوروزہ ٹوٹ جائے گااورقضاء کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا۔دونوں کاروزہ ہوتودونوں پرورنہ جس کاروزہ ہواس پرقضا اورکفارہ لازم ہوگا۔