سوال:روزے کی حالت میں کسی اسلامی بہن کو12.30پر حیض آجائے تواس کے لئے روزے کاکیاحکم ہوگا؟
جواب:عورت کودن میں جب بھی حیض آئے گا روزہ ٹوٹ جائے گا،مگرحیض آنے کے بعدعورت کے لیے بقیہ دن روزے دارکی طرح رہناضروری نہیں ہے وہ کھاپی بھی سکتی ہے چاہے چھپ کرکھائے یا ظاہراً،البتہ چھپ کرکھانابہترہے۔