روزے کی حالت میں اگرکھانے کی ڈکار آجائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

سوال: روزے کی حالت میں اگرکھانے کی ڈکار آجائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب: ڈکارآنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،اگرچہ ڈکار کے ذریعے منہ میں آنے والے کھانے کے کچھ ذرات کو نگل لیا ہو ۔

ہاں اگروہ قے کی صورت اختیارکرجائے توپھرقے آنے پرروزہ ٹوٹنے کے بارے میں حکم شرعی یہ ہے کہ روزے کی حالت میں قے منہ بھر سے کم ہوتو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،اگر قے منہ بھر ہو تواس سے روزہ ٹوٹنے کے لئے دو شرطیں ہیں (1) قصداً منہ بھر قے کرنایا بلاقصدہونے والی منہ بھر قے کوقصداً واپس لوٹانا۔ (2)روزہ یاد ہونا۔بیک وقت ان دونوں شرطوں کاپایاجانالازمی ہے اگران میں سے ایک شرط بھی مفقود ہوگئی یعنی نہ پائی گئی تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

شوال کے 6روزے اکٹھے رکھنا ضروری ہے یا وقفے وقفے سے بھی رکھے جاسکتے ہیں ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے