سوال: صبح، شام پڑھنے کی دعائیں احادیث و غیرہ میں مذکور ہوتی ہیں ،تو شام کی دعا عصر میں پڑھیں یا مغرب میں؟
جواب: شام کے وظائف ظہر کا وقت شروع ہونے سے غروب آفتاب کے درمیان کبھی بھی پڑھے جاسکتے ہیں۔جیسا کہ اعلی حضرت امام اہلسنت ،امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ اپنے رسالے "الوظیفۃ الکریمۃ”میں فرماتے ہیں:” آدھی رات ڈھلے سے سورج کی کرن چمکنے تک صبح ہے،اس بیچ میں جس وقت ان دعاؤ ں کوپڑھ لے گا صبح میں پڑھنا ہو گیا،یوں ہی دو پہر ڈھلنے سے غروبِ آفتاب تک شام ہے۔”(الوظیفۃ الکریمہ،صفحہ12،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم