سوال: روزے کی حالت میں جب ٹوائلٹ کی لال جگہ پرپانی لگ جائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟جسے انگلش میں (مقام پاخانہ)RECTUMکہتے ہیں ؟
جواب: پاخانہ کے مقام پر پانی لگنے سے روزہ ٹوٹنے کے بارے تفصیل ہےاگر پاخانہ کامقام باہر نہ نکلے اور اس پر پانی لگ جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتااور اگر پاخانہ کا مقام باہر نکلا تھا اوراس پر کچھ پانی باقی تھا اور یہ کھڑا ہوگیا اور پانی اندر چلاگیا ،تو روزہ ٹوٹ گیا اور اس صورت میں حکم یہ ہے کہ پاخانہ کے مقام کو کسی کپڑے سے صاف کر لے تاکہ کھڑا ہونے پر پانی اندر نہ جائے۔