Tag Archives: darulfikar sharia

کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے سجدہ تلاوت ادا کرنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جو شخص  زمین پر سجدہ ادا کرنے پرقادر نہ ہوتو کیاوہ سجدہ تلاوت کرسی  پر بیٹھ کر اشارے سے ادا  کرسکتا  ہے ؟ جواب: پوچھی گئی صورت میں اگرآیت سجدہ پڑھنے  والا شخص  سجدہ حقیقی (زمین پر یا زمین سے بلند 9 انچ اونچی …

Read More »

مریض کے لیے لیٹ کرنمازپڑھنے کاطریقہ

سوال: مریض بیٹھ کر  بھی نماز نہیں پڑھ سکتا تو اب لیٹ کر کس طرح نماز پڑھے؟ جواب: جو مریض بیٹھ کرنمازپڑھنے پرقادرنہیں، ایسے مریض کو پیٹھ کے بل اس طرح لٹا یا جائے کہ اس کے سر کے نیچے تکیہ رکھ دیں تاکہ اس کا چہرہ قبلہ رو ہو جائے …

Read More »

اعتکاف کی حالت میں عورت اٹیچ باتھ میں نہاسکتی ہے یانہیں ؟

سوال: عورت گھر کے جس کمرے یعنی مسجد بیت میں اعتکاف کرے ، اسی روم میں باتھ روم ہو ، تو بھی کیا وہ اس میں نہیں نہا سکتی ؟ جواب:  عورت مسجدِ بیت یعنی گھر میں مقرر کیے ہوئے کمرے میں اعتکاف کر تی ہے اور مسجدِ بیت کے …

Read More »

مسبوق کی رہ جانے والی نماز کا طریقہ

سوال: دوسری،تیسری اورچوتھی رکعت بلکہ قعدۂ اخیرہ میں شامل ہونے والا شخص اپنی بقیہ رکعتیں کس طرح مکمل کرےگا ؟ جواب: جماعت میں شریک مقتدی جس کی کچھ رکعتیں نکل گئی ہوں، مسبوق کہلاتاہے۔امام کے سلام پھیرنے کے بعد فوت شدہ رکعتوں کی ادائیگی کا طریقہ درج ذیل ہے:    اگر ساری رکعتیں (چاررکعات والی کی چاروں رکعتیں،تین والی کی تین اوردووالی کی دونوں) نکل گئی ہوں اورآخری رکعت کے رکوع کے بعدامام کے …

Read More »

تسبیح فاطمہ کب پڑھے؟

سوال: فرض نماز کے بعد پڑھی جانے والی تسبیحِ فاطمہ 4فرض کے فورا بعدپڑھی جائے یا مکمل نماز کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب: مسئلہ یہ ہے کہ جن فرضوں کے بعد سنتیں نہ ہوں ، ان میں فرضوں کے بعد لمبے اذکار و تسبیحات  کرنے میں کوئی حرج …

Read More »

پلستر لگانے کے لیے اعتکاف کے مقام سے نکلنا

سوال: امی اعتکاف کے دن گر گئی تھیں اور اسی طرح اعتکاف پر بیٹھ گئیں اور اب پتہ چلا کہ پلستر لگنا ہے تو کیا اعتکاف کے دوران جا سکتی ہیں؟  جواب:  پوچھی گئی صورت میں اگر گھر میں ڈاکٹر کو بلا سکتے ہیں، تو اسے بلا کر علاج وغیرہ …

Read More »

اعتکاف کی حالت میں مشت زنی کرنا

سوال: کیا مشت زنی سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟  جواب:  مشت زنی کرنا نا جائز و گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور اعتکاف کی حالت میں یہ اور بڑا  گناہ ہے لہذا اس سےبچنابہت ضروری ہے ۔اور اگر کسی معتکف نے اعتکاف کی حالت میں مشت زنی …

Read More »

ایک قدم مسجدسےباہرنکالنے سے اعتکاف ٹوٹے گایانہیں؟

سوال:  مسجدِ بیت سے ایک قدم بھی باہر  نکالیں گے ،غلطی یا بے خیالی سے تو  کیا اعتکاف ٹوٹ جائے گا ؟ جواب:  صرف ایک پاؤں مسجد سے نکالا،خواہ قصداً یا بے خیالی میں اعتکاف نہیں ٹوٹے گا ،مسجدسے نکلنااس وقت کہاجائے گاجب کہ پاوں مسجدسے اس طرح باہرہوجائیں کہ اسے عرفامسجدسے …

Read More »

نماز فجر کا ٹائم داخل ہونے کے بعد قضا نماز پڑھنا

سوال: فجر کا ٹائم داخل ہونے کے بعد نماز سے پہلے اور نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب: جی ہاں!نماز فجر کا ٹائم داخل ہونے کے بعد نماز سے پہلے اور نماز کے بعد بھی(سورج طلوع ہونے سے پہلے تک)قضانماز  پڑھ سکتے ہیں،کیونکہ قضانمازوں کیلئے کوئی وقت …

Read More »

صاحب ترتیب شخص اگرقضا نماز کو بھول جائے اور وقتی نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ صاحب ترتیب کی فجر قضا تھی لیکن اسے فجرکی قضا یاد نہ رہی اور اس نے ظہر کی نماز ادا کرلی ،نماز پڑھنے کے بعد اسے فجر کی قضا یاد آئی تو ظہر کی نماز …

Read More »