سوال: اگر کسی شخص نے تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ اٹھائے،لیکن اس کی ہتھیلی کعبہ شریف کی طرف نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: اگر تکبیر تحریمہ میں ہاتھ اس طرح اٹھائے کہ ہتھیلی قبلہ رُو نہ ہو تب بھی نماز ہوجائے گی لیکن سنت ترک ہوگی کیونکہ تکبیر تحریمہ کہتے وقت ہتھیلیوں اور انگلیوں کا قبلہ رُو ہونا سنت ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم