تصویروالے فرش پرنمازپڑھنا

سوال: فرش وغیرہ پرکسی جاندارکی تصویرہو،تواس پرمصلٰی بچھاکرنمازپڑھ سکتےہیں۔

جواب: فرش پر جاندار کی تصویر ہو تو اگر وہ تصویر موضع سجود میں نہیں تو نماز میں کراہت نہیں اگرچہ اس  پر مصلی بچھا ہوا نہ ہو  اور اگر موضع  سجود میں ہے تو اس پر مصلی وغیرہ ہونا ضروری ہے اس کے بغیر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ صورت مسئولہ میں چونکہ آپ اس تصویر پر مصلی بچھا کر نماز پڑھتے ہیں اور مصلی سے تصویر چھپ جاتی ہے  لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ کا اس طرح نماز پڑھنا جائز ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

مرد اور عورت کی نماز میں فرق کی تفصیل ،دلائل اور طریقہ

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے