سوال: اگرکوئی بندہ پریشان کرے تواسے روکنے کے لئے تعویذ لیناجائزہے یانہیں؟یاصرف بیماری وغیرہ کے لئے لے سکتے ہیں؟
جواب: بیماری اوراس کے علاوہ ہرنیک و جائز کام مثلاً کاروبار میں ترقی،اولادکے حصول یا کسی کے شرسے بچنے کے لئے تعویذ کااستعمال کرناجائز ہے،جبکہ اس کے استعمال میں شریعت کے کسی معاملے میں خلاف ورزی نہ کرنی پڑےاور ایساتعویذجو ناجائز جملوں یا طریقوں پرمشتمل ہو یا اس کے لئے کوئی خلاف شریعت کام کرنا پڑے تو کسی بھی کام کے لئے ایساتعویذاستعمال کرنے کی اجازت نہیں ۔