یونیورسٹی شرعی مسافت پر ہے تو نمازمیں قصر ہوگی یا نہیں ؟

سوال:  میں ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتا ہوں،جو میرے شہر سے 130 کلو میٹر دور دوسرے شہرمیں واقع ہے ، میں یونیورسٹی میں رہتا ہوں اور ہر ہفتے گھر آتا ہوں، تو کیا یونیورسٹی میں مجھے نماز قصر پڑھنی ہوگی؟

جواب:  پوچھی گئی صورت میں اگر یونیورسٹی آپ کے شہر اور شہر کے مضافات سے 92 کلومیٹر یا اس سے زائد فاصلے پر ہے اور آپ ایک ہفتے کے لیے وہاں جاتے ہیں پھر گھرلوٹتے ہیں تو آپ وہاں قصر پڑھیں گے یوہیں اگر آپ گاؤں میں رہتے ہیں اور یونیورسٹی آپ کے گاؤں سے 92 کلومیٹر یا اس سے زائد فاصلے پر ہے تو قصر پڑھیں گے لیکن قصر اس وقت  پڑھیں گے جب آپ اپنی نماز پڑھیں اگر آپ وہاں مقیم امام کے پیچھے نماز  پڑھتے ہیں تو پوری نماز ہی پڑھیں گے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *