عرفہ کے روزے کے فضائل
حضرتِ ابوقتادہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے:
’’قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :صِیامُ یوم عرفۃَ انی احتسب علی اللہ ان یکفرالسنۃ التی قبلہ والتی بعدہ‘‘
ترجمہ:رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مجھے گمان ہے کہ عرفہ کا روزہ ایک سال قبل اورایک سال بعدکے گناہ مٹادیتاہے۔
(سننِ ابن ماجہ،ج1ص125 )
حضرتِ سہل بن سعدرضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
’’قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :من صام یوم عرفۃَ غُفرلہ ذنبُ سنتین متتابعتین‘‘
ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے ارشادفرمایاکہ جوعرفہ کے دن روزہ رکھے گااس کے مسلسل دوسالوں کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔
(الترغیب والترھیب ،ج2ص112،باب الترغیب فی صیام یوم عرفۃ)
حضرتِ ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
’’قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:من صام یوم عرفۃَ غُفرلہ سنۃ اَمَامَہ وسنۃ خلفہ ومن صام عاشوراء غفرلہ سنۃ‘‘
ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے ارشادفرمایاکہ جوعرفہ کے دن روزہ رکھے گااس کے ایک سال پہلے اورایک سال بعدکے گناہ معاف ہوجائیں گے اورجوعاشوراء کاروزہ رکھے گااس کے ایک سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔
(الترغیب والترہیب ،ج2ص112،باب الترغیب فی صیام یوم عرفۃ)
حضرتِ سعیدبن جُبَیررضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
’’قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:سأل رجل عبدَاللہ بن عمررضی اللہ عنھماعن صوم یوم عرفۃ فقال:کناونحن مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نعدلہ بصوم سنتین ‘‘
ترجمہ:ایک شخص نے عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہماسے عرفہ کے روزے کے بارے میں سوال کیاتوانہوں نے فرمایاکہ ہم اسے دوسال کے روزوں کی برابرگردانتے ہیں یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے۔
(الترغیب والترہیب ،ج2ص113،باب الترغیب فی صیام یوم عرفۃ)
حضرتِ زیدبن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
’’عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:انہ سُئل عن صیام یوم عرفۃ قال:السنۃ التی انت فیھاوالسنۃ التی بعدھا‘‘
ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھاگیاتوانہوں نے ارشادفرمایاکہ عرفہ کاروزہ موجودہ اورآئندہ سال کے گناہوں کومٹادیتاہے۔
(الترغیب والترہیب ،ج2ص113،باب الترغیب فی صیام یوم عرفۃ)
اُمّ المؤمنین حضرتِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:
’’قالت:کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول:صیام یوم عرفۃَ کصیام الف یوم ‘‘
ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم عرفہ کے دن کے روزے کوہزاردن کے روزوں کے برابربتاتے تھے ۔
(الترغیب والترہیب ،ج2ص112،باب الترغیب فی صیام یوم عرفۃ)
(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)