وعدہ پورا کرنا کیسا

سوال: وعدہ کیا ،نبھانہیں پایا ،دوسرے نے کہا کہ تم پر حکم کفر ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں،تو اب اس کہنے والے پر کیا حکم ہے؟

جواب: وعدہ خلافی گناہ ہے لیکن بعض صورتوں میں وعدے کاخلاف کرناشریعت نے جائزرکھاہے لیکن اس کے گناہ سے مرادیہ ہرگزنہیں کہ بندہ کفرمیں جاپڑے اورحدیث میں دھوکہ دینے والے کے جوفرمایاکہ ہم میں سے نہیں اس سے مرادعلماء نے یہ بیان کی کہ وہ ہمارے طریقے پرنہیں نہ کہ وہ کافرہوجائے لہذاشخصِ مذکورکاوعدہ خلافی پریہ حدیث سناکرحکم کفرلگانا شریعت کے معاملہ میں افتراء اور سخت بے باکی ہے،اوریہ بات یادرہے کہ کسی مسلمان کوکافرکہنے پرحکمِ کفربعض صورتوں پرکہنے   والے پربھی لگ جاتاہے لہذاکہنے والے کوچاہیے کہ اپنے بارے میں تفصیلی حکم جاننے کے لیے  درالافتا ء اہلسنت فون پر تفصیل بتا کر جواب حاصل کرے ۔

بد مذھب امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے