وانیا نام رکھنا کیساہے ؟

سوال: وانیا  نام بیٹی  کا رکھاہے اس مطلب  بتادیں  اوریہ بھی بتادیں کہ وانیا  نام رکھنا کیساہے ۔؟

جواب: وانیا کا لفظ درست  نہیں ۔ درست لفظ وانیہ ہے   یہ عربی زبان کا لفظ ہے اور  ونی ینی سے بنا ہے ،جس کا معنی ہے،سست ہونا،تھک گر کر کمزور پڑجانا،عاجز  ہوجانا۔ھو وان وھی وانیۃ۔(القاموس الوحید،ص1485)

   لہذا  معنی کے اعتبارسے یہ نام  اچھانہیں تواسے نہ رکھاجائے ۔ اس  کے  بجائے  کوئی  اچھے معنی والا نام  رکھیں۔ اور بہتریہ ہے کہ نیک عورتوں میں سے کسی کے نام پربچی کانام رکھیں کہ اس کی حدیث پاک میں ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے ۔

نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے