نماز فجر کا ٹائم داخل ہونے کے بعد قضا نماز پڑھنا

سوال: فجر کا ٹائم داخل ہونے کے بعد نماز سے پہلے اور نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب: جی ہاں!نماز فجر کا ٹائم داخل ہونے کے بعد نماز سے پہلے اور نماز کے بعد بھی(سورج طلوع ہونے سے پہلے تک)قضانماز  پڑھ سکتے ہیں،کیونکہ قضانمازوں کیلئے کوئی وقت معین نہیں، مکروہ اوقات کے علاوہ انہیں جب چاہیں ادا کر سکتے ہیں اور مکروہ اوقات ، جن میں کوئی بھی نماز جائز نہیں ،وہ تین ہیں :

   (1) سورج کی پہلی کرن چمکنے سے لے کراس وقت کہ جب تک سورج اتنابلندنہ ہوجائے کہ مطلع صاف شفاف ہونے کی صورت میں  اس پرنگاہ جمنامشکل ہوجائے ۔(2) نصف النہار شرعی (ضحوہ کبری)سے سورج ڈھلنے تک۔(3)غروب کے وقت ، جب سورج   کی ٹکیہ اس حدتک متغیرہو جائے کہ مطلع صاف ہونے کی صورت میں  اب آسانی سے اس پرنگاہ جم سکے، اس وقت سے غروب تک، اس دن کی عصرکے سواتمام نمازیں پڑھنامنع ہے۔

   ٹائم کے اعتبارسے یہ وقت مختلف ممالک میں مختلف ہوتارہتاہے ۔ لیکن طلوع وغروب کاوقت مکروہ برابرہوتاہے یعنی جتناٹائم  طلوع کے وقت مکروہ ہوتاہے، اتناہی وقت غروب میں مکروہ ہوتاہے ، پاک وہندمیں تقریبا20منٹ طلوع کے وقت اور20منٹ ہی غروب کے وقت ہے ۔ برطانیہ میں 19سے 25منٹ تک یہ  ٹائم پہنچتاہے۔ناروے میں عام دنوں میں  30منٹ ہوتاہے اوربعض ایام میں اس سے بھی زائدہوتاہے ۔وغیرہ وغیرہ۔مزیداگرکسی کواپنے مقام کامکروہ وقت معلوم کرناہوتودعوت اسلامی کی مجلس توقیت سے بذریعہ ای میل prayer@dawateislami.net یا بذریعہ واٹس ایپ +923177799717رابطہ کرلے۔”

   نوٹ:یہ خیال رہے کہ نمازکے قضاہونے کادوسروں پراظہارکرنا،جائزنہیں لہذافجرکے وقت میں نمازقضاکرنی ہوتولوگوں کی نگاہوں سے بچ کرقضاکی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے