سوال: زکوۃ کی ادائیگی کے لئےشرعی فقیر کو رقم دینے کے بجائے اناج خرید کر دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: زکوۃ کی ادائیگی میں رقم دینا ضروری نہیں، بلکہ اناج بھی بطورِ زکوۃ، مستحقِ زکوٰۃ کو دے سکتے ہیں ، البتہ یہ یاد رہے کہ جو چیز (مثلاً: اناج وغیرہ) زکوۃ میں دی جائے گی اس کی مارکیٹ ویلیو کی قیمت کا اعتبار ہو گا یعنی جتنی زکوۃ لازم ہے وہ اناج مارکیٹ ویلیو کے حساب سے اس زکوٰۃ کی رقم کو پہنچتا ہو،نیز اس میں پہنچانے ،پیکنگ وغیرہ کے اخراجات شامل نہیں ہوں گے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم