زِنِّيرہ نام رکھنا کیسا

کیابچی کا نام زنیرہ  رکھ سکتے ہیں ؟اس کا درست تفلظ بھی بتادیجئے ۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   زِنِّيرہ ایک صحابیہ کانام ہے جنہوں نے ابتدائے اسلام میں ہی اسلام قبول کرلیاتھا،ان کی نسبت حاصل کرنے کے لیےبچی کا بابرکت نام ر کھ سکتے ہیں۔زِنیرہ کادرست تلفظ درج ذیل ہے :

   لفظ ”ز“کے نیچے  زیر،لفظ”ن “ پرتشدید،اس کے بعدلفظ  ”ی“ پرسکون اورلفظ  ”ر“پرزبرپڑھاجائے گا۔

   اسدالغابۃ میں ہے:”زِنِّيرةالرومية:كانت من السابقات الی الاسلام ،اسلمت فی اول الاسلام ۔۔۔زنیرۃ:بکسر الزاء والنون المشددۃ وتسکین الیاء تحتھا نقطتان واخرہ راء ثم ھاء“یعنی زنیرہ رومیہ اسلام کی طرف سبقت کرنے والی خواتین سے تھیں ، ابتدائے اسلام میں اسلام لائیں۔۔۔۔زنیرہ:زاء کے کسرہ(یعنی زیر) ، نون مشدداوریاء جس کے نیچے دو نقطے ہیں اس کے سکون کے ساتھ ہے،اس کے آخر میں راء اور ھاء ہے۔ (اسد الغابۃ،جلد7،صفحہ 124،مطبوعہ:بیروت)

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے