ظہر و عصر کی جماعت میں تاخیر سے شامل ہونے والے کا ثنا پڑھنا

سوال:  امام کے قراءت شروع کرنےکےبعدجوشخص جماعت میں شامل ہو،وہ ثنانہیں پڑھ سکتا،کہ امام کی قراءت سننا ضروری ہے،اس پرسوال یہ ہےکہ سری نمازمثلاًظہر،عصرمیں امام آہستہ قراءت کرتاہے،توکیااس صورت میں تاخیرسےجماعت میں شامل ہونےوالاثناپڑھ سکتاہے؟

جواب:  اگرکوئی شخص امام کےساتھ قراءت شروع ہونےکےبعدجماعت میں شامل ہوا،تو اگرامام جہرسےقراءت کررہاہو ،تواس کےلیےحکم ہےکہ ثنا نہ پڑھے،ہاں اگرامام آہستہ قراءت کرتاہو،توپڑھ لے۔لہذاپوچھی گئی صورت میں ظہر اورعصرکی نمازمیں جوشخص تاخیرکےساتھ جماعت میں شامل ہوا،تووہ امام کےقراءت شروع کرنےکےبعدبھی  ثنا پڑھ سکتاہے۔

   بہار شریعت میں ہے ’’امام نے بالجہر قرأت شروع کردی تو مقتدی ثنا نہ پڑھے،اگرچہ بوجہ دورہونے یابہرے ہونےکےامام کی آوازنہ سنتاہو،جیسےجمعہ وعیدین میں پچھلی صف کے مقتدی کہ بوجہ دورہونےکےقراءت نہیں سنتے۔ امام آہستہ پڑھتا ہو تو پڑھ لے ‘‘(بہار شریعت ج1 ،ص  523،مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ،کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے