سوال: زوال کا وقت کب سے لے کر کب تک ہوتاہے،اس کے معلوم کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:نصف النہار جسے عرف میں زوال کا وقت کہتے ہیں اور نصف النہار سے مراد نصف النہار شرعی سے نصف النہار حقیقی یعنی آفتاب ڈھلکنے تک ہے جس کو ضحوۂ کبریٰ کہتے ہیں اور ضحوۂ کبریٰکے معلوم کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ طلوع فجر سے غروب آفتاب تک آج جو وقت ہے، اس کے برابر برابر دو حصے کریں، پہلے حصہ کے ختم پر ابتدائے نصف النہار شرعی ہے اور اس وقت سے آفتاب ڈھلنے تک وقتِ استوا ہے اوراس وقت میں ہرنمازسے ممانعت ہے۔ اوریہ سارا سال ایک جیسا نہیں رہتا بلکہ کم اور زیادہ ہوتا رہتا ہے لہذااس کے معلوم کرنے کاآسان طریقہ مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ نماز کے اوقات کا سالانہ کیلنڈرہے ،اسے گھرمیں رکھئیے تاکہ نمازوں کے اوقات دیکھنے میں آسانی رہے۔