آزمانے کے لیے جھوٹی قسم کھانا کیسا

سوال: ایک لڑکی نے ایک لڑکے کو کہا شادی سے پہلے  میں نے فلاں مرد سے کِس کی ہے ،میرا اس سے تعلق تھا جب بات پکی ہوگئی تو لڑکی نے کہا کہ میں قرآن پاک کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا میں نے تو آپ کو آزمانے کے لئے کہا تھا؟تو یہ کیسا ہے؟

جواب:دریافت کردہ صورت میں دونوں باتوں میں سے ایک بات تو لازماً جھوٹ ہوگی  اور جھوٹ بولنا سخت ناجائزو حرام اور جہنم میں لے جانے والا کا م ہے جس سے توبہ کرنا لازم ہے ۔

اوراگرقرآن پاک کی قسم کھانے والی بات جھوٹی ہے،تو یہ جھوٹی قسم کھانا اگرچہ ناجائز و گناہ ہے ،لیکن اس سے کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

(دعوت اسلامی)

ہم اللہ کی پوجا کرتے ہیں کہنا کیسا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے