آپریشن کے لئے کیا ڈاکٹر کا مسلمان ہونا ضروری ہے

سوال: اگر کسی دوسرے ملک میں بچے کی پیدائش کے لئے آپریشن کروانا ہو تو کیا ڈاکٹر کا مسلمان ہونا ضروری ہے،کیا غیر مسلم سے بھی آپریشن کرواسکتے ہیں ؟

:مسلمان عورت کا بچے کی پیدائش کے لئے غیر مسلم ڈاکٹر مرد ہو یا عورت اس سے آپریش کرواناجائز نہیں کیونکہ مسلمان خاتون کا کافرہ عورت سے بھی اُسی طرح کا پردہ ہے جس طرح غیر مرد سے، یعنی جن اعضاء کو اجنبی مرد کے سامنے کھولناجائز نہیں وہ غیرمسلم خاتون کے سامنے کھولنا بھی جائز نہیں۔

ہاں اگرواقعتا ایمرجنسی ہوجائے اور مسلمان ڈاکٹر کی فراہمی ممکن نہ ہو، تو سخت مجبوری کی حالت میں کافر ڈاکٹرسے یہ خدمت لی جا سکتی ہے۔

لہذا مسلمانوں کو چاہئے کہ پہلے سے ایسےمقام ذہن میں رکھیں جہاں مسلمان لیڈی ڈاکٹر ،نرسیں   موجودہوں ،تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں کسی کافر کے سامنے اعضاء ستر نہ کھولنے پڑیں ۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے