اسلام قبول کرنے کے بعد مجبوری میں غیر کی عبادت کرنا کیسا

سوال: ہمارے  افریقہ میں قانون ہے کہ 18سال سے پہلے مذہب تبدیل نہیں کر سکتے ،اب اگر کوئی اسلام قبول کرلے تو  اب کسی کو ،اپنے گھر والوں کو بتا نہیں سکتا ،اس صورت میں اگر اس کے گھر والے  اپنے مذہب کے مطابق  عبادت کا کہیں تو یہ کیا حیلہ اپنائے؟

جواب:کسی مسلمان کوبلااکراہ شرعی اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرناکفر ہے اور ایسا کرنے والااسلام سے خارج ہوجاتا ہے،اس آزمائش سے بچنے کے لئے مختلف حیلے اپنائے جاسکتے ہیں  ،سوال میں یہ کہا گیا کہ اسے گھر والے اپنے مذہب کے مطابق عبادت کا کہیں گے تو کیا کرے ،تو اس کو چاہئے کہ بغیر کوئی وجہ بتائے  انکار کردے  یا اس وقت کسی اور کام میں مشغول ہو جائے  یا گھر سے باہر چلا جائے کہ کتنے ہی غیر مسلم اپنے مذہب کی عبادت نہیں کرتے ،اسی طرح یہ بھی نہ کرے

البتہ شرعی اعتبار سے جبکہ وہ شخص بالغ ہے تو اس پر شرعی احکام لازم ہوں گے لہذا اسلامی احکام وعبادات پر عمل کرے اسکے لئے مسجد یا اسلامی مدرسہ وغیرہ میں جائے۔

(دعوت اسلامی)

لال کلر کا عمامہ پہننا سنت ہے یانہیں؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے