سوال: امام صاحب کو لقمہ دینے سے کیاسجدہ سہو لازم ہوجاتا ہے ؟
اب:امام صاحب کونماز میں ایسے مقام پر لقمہ دیا جہاں لقمہ دینے کی اجازت تھی،تو لقمہ دینے میں حرج نہیں اوراس سے سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوگااوراگربے محل لقمہ دیا تو اس لقمہ دینے والے کی نماز فاسد ہوجائے گی اور اگر امام اس لقمہ پر عمل کرے گا تو امام اور سب مقتدیوں کی نماز بھی فاسد ہو جائے گی۔