سوال: امام منبر پر بیٹھ کر خطبہ دیتا ہے تو منبر پر قرآن پاک یا دینی کتاب رکھنا کیسا ہے؟
جواب: منبر کی وہ جگہ جہاں بیٹھا جاتا ہے یا پاوٓں رکھے جاتے ہیں ،ان جگہوں پر قرآن پاک یا دینی کتاب رکھنا بے ادبی ہے ،لہذا اس سے بچا جائے ،البتہ منبر کا اوپری حصہ کہ جہاں بیٹھا نہیں جاتا یا وہ حصہ جہاں پاوٓں نہیں رکھے جاتے ،ایسی جگہ پر قرآن پاک یا دینی کتابیں رکھنے میں حرج نہیں ۔