سوال: اگرکسی شخص کے پاس امانت کے طورپرپچاس ہزار روپے رکھوائے اس نے وہ رقم اپنے کاروبار میں استعمال کردی اس پر نفع جو حاصل ہوا کیا یہ اصل مالک کو لوٹا نالازم ہے ،جبکہ اصل رقم واپس کردی ہو ؟
جواب:امانت کی رقم کو اپنے کاروبار میں مالک کی اجازت کے بغیر لگادینا یہ امانت میں خیانت کرنا ہے اورامانت میں خیانت کرنا ناجائز و حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے لہذا دریافت کردہ صورت میں اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ مالک کو اس رقم کے برابر رقم لوٹانا اور اس رقم سے حاصل ہونے والے نفع کوبغیر ثواب کی نیت سے صدقہ کرناواجب ہے ۔