انڈیا میں لوگ زمین گروی رکھتے ہیں اور اس زمین سے فائدہ اٹھاتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟

سوال: انڈیا میں لوگ زمین گروی رکھتے ہیں  اور اس زمین سے فائدہ اٹھاتے ہیں کیا یہ صحیح  ہے؟

جواب:مسلمان مسلمان کوقرض دے کراس کی زمین گروی رکھی تواس سے صراحتاً یا دلالتاً (یعنی گروی رکھی ہوئی چیز سے نفع لینا معروف ہو)نفع کی شرط کے ساتھ نفع اٹھا نا  یہ سود ہے جو کہ ناجائز و حرام ہے۔اوراگرمسلمان نے کافرحربی کوقرض دے کراس کی زمین گروی رکھی تواس سے نفع حاصل کرناشرعاجائزہے،جبکہ وہ قرض پرنفع لینے اورسودکی نیت نہ کرے، بلکہ یہ نیت کرے کہ کافراپنامال راضی خوشی دے رہاہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے مسلمان اورکافرحربی کے درمیان سودکے متحقق نہ ہونے کوبیان فرمایااورچونکہ سودکاتحقق مالِ معصوم میں پایاجاتاہے اورکافرحربی کامال مباح اورغیرمعصوم ہوتاہے،لہذااس وجہ سے بھی مسلمان اورکافرحربی کے درمیان سودمتحقق نہیں ہوتا۔

(دعوت اسلامی)

ماء مشکوک کسے کہتے ہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے