انگلش میں قرآن لکھنا کیسا ہے؟

سوال: انگلش میں قرآن لکھنا کیسا ہے؟

جواب: قرآن مجید کی آیات کو رومن یا کسی دوسری زبان بلکہ عربی زبان میں ہی رسم عثمانی کے علاوہ کسی اور خط میں لکھنا جائز نہیں کیونکہ قرآن کورسمِ عثمانی میں لکھنا واجب ہے۔

قرآن کریم کے علاوہ دیگر مقدس عربی کلمات کوبھی رومن میں لکھنے سے بچناچاہئے کیونکہ عربی کوانگریزی یا رومن میں لکھنے کی صورت میں بعض حروف مثلاًسین،صاد،ثاء میں اسی طرح ق اور ک میں ز،ذ،ظ میں فرق بالکل نہ ہوسکے گا اس طرح کہ عربی میں لفظ ’’ح ‘‘اور ’’ھ ‘‘کے لئے انگلش میں فقط ایک ہی لفظ’’H ‘‘استعمال کیاجاتاہے اسی طرح لفظِ’’س،ص‘‘اور’’ث‘‘کے لئے انگلش میں لفظ ’’S‘‘کا استعمال ہوتاہےاوراکثرمقامات پراس تفاوت کی بناء پرعربی معنی میں ہی تبدیلی لازم آئے گی ۔البتہ قرآن کریم کے علاوہ انشاء اللہ،ماشاءاللہ ،سبحان اللہاور ان جیسے دیگر دعائیہ یاذکر پر مشتمل  کلمات رومن میں لکھنا حرام تو نہیں ،لیکن انہیں بھی رومن میں لکھنے کی اجازت نہیں ،یونہی سلامکی جگہ رومن میں السلام علیکم بھی لکھنا منع ہے،اس کی جگہ رومن میں صرف لفظ Salamلکھ سکتے ہیں۔

(دعوت اسلامی)

گھڑی میں اپنی تصویر پرنٹ کروا کر لگاناجائز ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے