اویس قرنی کے بارے بتا یا جاتا کہ انہوں نے اپنے دندان مبارک شہید کر لئے تھے یہ واقعہ درست ہے؟

سوال: اویس قرنی کے بارے بتا یا جاتا کہ انہوں نے اپنے دندان مبارک شہید کر لئے تھے یہ واقعہ درست ہے؟

جواب:اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے دانت توڑنے کی کوئی مستند روایت نظر سے نہیں گزری ، علمائے کرام اس روایت کے بارے فرماتے ہیں کہ  یہ روایت محض اویس قرنی رضی اللہ عنہ پر افتراء ہے  جیسا کہ  شارح بخاری حضرت علامہ شریف الحق امجدی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں: یہ روایت بالکل جھوٹ اور افترا ہے کہ جب حضرت اویس قرنی نے یہ سنا کہ غزوہ احد میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے ،تو انہوں نے اپنے سب دانت توڑ ڈالے اور انہیں کھانے کے لئے کسی نے حلوہ پیش کیا۔واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوٰی شارح بخاری ،جلد2،صفحہ 115،مکتبہ برکات المدینہ ،کراچی)

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے