اپنی بیٹی کو روزوں کا فدیہ دینا کیسا ؟

سوال:کیاشیخ فانی والدین(جن کو روزوں کی جگہ فدیہ دینے کی اجازت ہے)   اپنی مستحقہ بیٹی کو  اپنےروزوں کا فدیہ دے سکتےہیں ؟

جواب:   اپنی بیٹی کو روزوں  کا فدیہ  دینا شرعاً  جائز نہیں ہے، اگرچہ وہ  مستحقہ ہو۔ اگر دے دیا، تو ادا نہیں ہوگا، کیونکہ روزوں کے بدلے فدیہ دینا صدقاتِ واجبہ میں سے ہے، اور  صدقاتِ واجبہ اپنے اصول (ماں ، باپ،  دادا، دادی، نانا، نانی وغیرہ اوپر تک) اور فروع  ( بیٹا، بیٹی ، پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی وغیرہ نیچے تک)کو دینا جائز نہیں ہے،نیز    دینے کی صورت میں ادا نہیں ہوتے۔

   البتہ بیٹی کا شوہر  اگر مستحق ہے   اور اسے فدیہ کی رقم دی جائے،   تو یہ  جائز ہے، اور یوں فدیہ ادا ہوجائے گا۔اب وہ چاہے تو کہیں بھی اس رقم کو استعمال کرلے۔ 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے