سوال: پانچ نمازوں میں سے کوئی نماز اس نماز کے آخری وقت میں اس طرح پڑھی جائے کہ دوسری نماز کے وقت میں سلام پھیرے یعنی نماز کا اختتام دوسرے وقت میں ہوا ،تو کیا یہ نماز ہو جائے گی؟
جواب: وقت میں اگر تحریمہ باندھ لیا تو یہ نماز قضا نہ ہوئی بلکہ ادا ہے،البتہ نماز فجر و جمعہ و عیدین کہ ان میں سلام سے پہلے اگر وقت نکل گیا اور کوئی دوسر وقت شروع ہوگیا تو یہ نماز ٹوٹ جائے گی ۔
بہار شریعت میں ہے: وقت میں اگر تحریمہ باندھ لیا تو نماز قضا نہ ہوئی بلکہ ادا ہے۔ (3) (درمختار) مگر نماز فجر و جمعہ و عیدین کہ ان میں سلام سے پہلے بھی اگر وقت نکل گیا نماز جاتی رہی۔