سوال: اگر وتر میں دعائے قنوت نہ آتی ہوتو کیا پڑھے؟
جواب:دعائے قنوت اگریادنہ ہو تو یاد کرنی چاہئے کہ خاص اس کا پڑھناسنت ہے البتہ اگر کوئی اور دعا پڑھ لی جب بھی واجب ادا ہو جائے گا لہٰذاجب تک مروی دعائے قنوت یاد نہ ہو تو یہ دعا اللھم ربنا اٰتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الاٰخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار پڑھ لیاکریں، یہ بھی یادنہ ہو تو اللھم اغفرلی تین بار کہہ لیاکریں، یہ بھی نہ آتا ہو توصرف یارب تین بارکہہ لےتو بھی قنوت کا واجب اداہوجائے گا۔