سوال: اگر کوئی شخص امام کے پیچھے بھولے سے سلام پھیر دے تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر یہ سلام پھیرنے والا مسبوق ہے تو اگر اس نے جان بوجھ کر نہیں بلکہ صرف بھول كر مسبوق نے امام کے ساتھ معاً يعني فورا بلا وقفہ سلام پھیراتو سجدہ سہو واجب نہیں اور اگر معاََ نہ پھیرا بلکہ کچھ وقفہ کے بعد پھیرا تو اس صورت میں حکم یہ ہے کہ کھڑا ہوجائے اپنی نماز پوری کرکے سجدہ سہو کرے۔
اور اگر یہ سلام پھیرنے والا مقتدی ہے اور اس نے امام سے پہلے سلام پھیر دیا تو بھولے سے سلام پھیرنے سے اس پر سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا ،بغیر سجدہ سہو کئے اس کی نماز ہو جائےگی