سوال:ایک اسلامی بہن جس پردس قسموں کے کفارے ہیں ،ان کے پاس رقم موجودہے کفارہ اداکرنے کے لئے تو کیایہ کفارےمیں رقم دےیاروزے رکھے؟
جواب:قسم کاکفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کودووقت کاکھاناکھلائے یادس مسکینوں کو کپڑے پہنا دے اگر یہ دونوں کام کرنے کی استطاعت نہیں تو تین روزے رکھے۔
اور کھانے کی جگہ یہ رعایت بھی موجود ہے کہ دس مسکینوں میں سے ہر ایک کو صدقۂ فطر کی مقدارمیں رقم دے دی جائے،لیکن رقم کی ادائیگی میں یہ خیال رکھا جائے کہ اگر ایک فقیر کو ایک ہی دن دس صدقہ فطر کی مقدار دے دی تویہ ایک ہی دن کے کھانے کے برابر کہلائے گا ،بقیہ 9دن کے صدقہ فطر کی مقدار دینا باقی رہے گا۔
یعنی اگر کفارہ میں مسکینوں کو کھانا کھلانے یا اس کی مقدار صدقہ فطر دینے پر قادر ہے تو روزہ رکھنے کی اجازت نہیں۔