ایک سوٹ جو ہم نے بازار سے 1000 روہے کا خریدا تھا ،2 سال پہننے کے بعد اسے 500 کے حساب سے زکوٰۃ میں دے سکتے ہیں ؟

سوال: ایک سوٹ  جو ہم نے بازار سے 1000 روہے کا خریدا تھا ،2 سال پہننے کے بعد اسے 500 کے حساب سے زکوٰۃ میں دے سکتے ہیں ؟

جواب:زکوٰة کی ادائیگی کے لئے غیر ہاشمی مسلمان فقیر کو مال کا مالک بنانا ضروری ہے،زکوٰۃ  میں رقم دینے کی بجائے ،زکوٰۃ کے برابر کوئی سامان بہ نیتِ زکوٰۃ شرعی فقیر کو دے  دینے سےزکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے ،لیکن اس سامان دینے میں یہ ضروری ہے کہ اب جتنا سامان دیا جارہا ہے اس  میں اس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کا اعتبار کیا جائے گا اس کی جتنی ویلیو ہوگی اس  قدر ہی زکوٰۃ اد اہوگی ،مثلاً اگر اس پر زکوٰۃ 3000 ہے اور جو سامان فقیر کو دے رہا اس کی ،اس حالت میں ویلیو 1300کی ہے تو 1300 کے برابر ہی زکوٰۃ ادا ہوگی اور بقیہ زکوٰۃ دینا اس پر لازم ہوگا۔

(دعوت اسلامی)

شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے