ایک مسجد کا کارپٹ ہے ، اسلامی بھائی مدنی قافلہ میں آیا ہے اسے مسجد کاکارپٹ سر پر رکھ کرسونے یا اس کے اوپر سونے کی اجازت ہے یا نہیں ؟

سوال: ایک مسجد کا کارپٹ ہے ، اسلامی بھائی مدنی قافلہ میں آیا ہے اسے   مسجد کاکارپٹ سر پر رکھ کرسونے یا اس کے اوپر سونے کی اجازت ہے یا نہیں ؟

جواب:مسجد میں بچھے کارپٹ پر مدنی قافلے  میں سفر کرنے والے اسلامی بھائی کو سونے کی اجازت ہے ،البتہ مسجد کا کارپٹ بچھا ہوا ہو یا نہ بچھاہواہو ،اسے سر کے اوپر اوڑھنے کی اجازت نہیں  کہ مسجد کا کارپٹ سر پر اوڑھنے کے لئے نہیں ہوتااورمسجد کی اشیاء کوغیرمصرف میں استعمال کرناجائز نہیں ۔

یہ بات بھی یاد رہے  کہ مسجد میں اعتکاف کی نیت کے بغیرکھانے پینے کی اجازت نہیں ،اس لئے اگر کوئی آدمی مسجد میں کھانا پینا اور سونا چاہے تو اس کو چاہیے کہ اعتکاف مستحب کی نیت کر کے مسجد میں داخل ہو اور نماز پڑھے یا ذکر الہٰی کرے پھر اس کے لئے کھانے پینے اور سونے کی بھی اجازت ہے۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے