سوال: بیوہ عورت کے پاس 11تولے سے زائد سونا ہے ،اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تو کیا اس پر بھی زکوٰۃ لازم ہے؟
جواب:عورت بیوہ ہویانہ ہوبہرصورت جب اس کے پاس اموال زکوٰۃ(سونا ،چاندی،کرنسی،پرائز بانڈ ،مال تجارت)میں سے نصاب کے برابر مال ہوگا، تو اس پر زکوٰۃ کی شرائط پائے جانے پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔
لہذا دریافت کردہ صورت میں اگر یہ عورت اس سونے کی مالک ہے تواس پرزکوٰۃ کی دیگر شرائط پائے جانے پر اس سونے کی زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے ۔