سوال: امام صاحب اللہ اکبر کہہ کر بیٹھے اوراللہ کو لمبا کیا کہ جب بیٹھے اس وقت اللہ اکبر مکمل کیا اس کے بعد پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ میں چلے گئے ،تو ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار بیٹھنے کا تعلق اللہ اکبر مکمل کر لینے کے بعد ہوگا یا بیٹھنے کی حالت میں جو اللہ اکبر کہا یہ وقت بھی ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار میں شامل ہوگا؟
جواب:سجدہ سے اٹھتے ہوئے اللہ اکبر کہنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب سجدہ سے اٹھنے لگے تو اللہ کے الف سے شروع کرتے ہوئے بیٹھتے ہی اکبر کی را پر ختم کردیں ،اورایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقداربیٹھیں۔البتہ اگر کسی نے لفظ اللہ کو کھینچ کر پڑھا اور بیٹھ کر تکبیر کو مکمل کیا اور اس دوران ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار وقت گزر گیا تو دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا واجب ادا ہوجائے گا۔