جب یہ کہاتھا کہ چھوڑ دیا ، چھوڑ دیا،چھوڑ دیا بعد میں گھر والے منا کر لے آئیں ہیں ،بعد میں ہم بستری کرتے رہیں ہیں کیا یہ جائز ہے؟

سوال: جب یہ کہاتھا کہ چھوڑ دیا ، چھوڑ دیا،چھوڑ دیا بعد میں گھر والے منا کر لے آئیں ہیں ،بعد میں ہم بستری کرتے رہیں ہیں کیا یہ جائز ہے؟

جواب:آپ  نے پہلے سوال کیا تھا اس پر آپ کو جواب یہ دیا  گیا تھا کہ اگر کسی نے  تین بار یہ بول دیا تو تین طلاقیں ہو جائیں گی اگر شادی کے بعد تنہائی یا ہم بستری ہو چکی ہے ،اب آپ یہ پوچھنا چاہ رہیں ہیں کہ اس بولنے کے بعد جو اکٹھے رہیں ہم بستری کی ہے اس کا کیاحکم ہے،تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب تین طلاقیں ہو جائیں توعورت بغیر حلالہ شرعی کے اپنے شوہر کے لئے کبھی حلال نہیں ہو سکتی ،اس صورت میں  مردو عورت کابغیر حلالہ کے اکٹھے رہنا سخت حرام وگناہ ہے، اور صحبت کرنا محض زنا ہے ۔جن لوگوں نے یہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی ان کے درمیان صلح کروائی یا کروانے پر راضی ہوئے وہ سب بھی حرام کام کے مرتکب ہوئے، وہ سب زنا کے دلال ہیں ۔ مردو عورت اگر علیحدگی و توبہ اختیار نہ کریں تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ ان سے قطع تعلقی کریں، ان سے سلام کلام کرنے، ان کے پاس بیٹھنے اوران کو اپنے پاس بٹھانے سے بچیں۔اوریہی حکم ان صلح کروانے والوںیا اس صلح پر راضی ہونے والوں کے بارے میں بھی ہے کہ اگروہ اپنے ان افعال سے توبہ نہ کریں تو ان سے بھی قطع تعلقی کی جائے۔

(دعوت اسلامی)

حاملہ کو طلاق ہو جاتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے