جسے قرآن پڑھنا نہیں آتا تو اسے کیا قرآن پڑھنے کا ثواب ملے گا؟

سوال: جسے قرآن پڑھنا نہیں آتا تو اسے کیا قرآن پڑھنے کا ثواب ملے گا؟

جواب: اتنی تجوید سیکھنا جس کے باعث حروف کی تصحیح ہویعنی ہرحرف دوسرے سے صحیح ممتازہواورغلط خوانی سے بچے ہرمسلمان مکلف پرفرض عین ہے اور قرآن پڑھنے یا دیگر وظائف کرنے پر ثواب بھی اسی صورت میں ملے گا جب انہیں درست طریقے سے پڑھے گایا پڑھنے کی کوشش کرے گا  اور جس سے حرف صحیح ادا نہیں ہوتے اس پر واجب ہے کہ تصحیح حروف میں دن رات پوری کوشش کرے اور اگر رات دن کوشش کے باوجود  بھی بعض  حروف صحیح ادا نہ ہوتے ہوں تونماز کے معاملہ میں جہاں تک ممکن ہوسکے قرآن پاک درست تلفظ کے ساتھ پڑھنے والے کی اقتداکرے یانمازمیں وہی آیات پڑھے جنہیں درست تلفظ کے ساتھ پڑھناجانتا ہے  اوراگریہ دونوں صورتیں ممکن نہ ہوں تو زمانہ کوشش میں اس کی نماز و دیگر وظائف پر اسے ثواب ملے گا۔

(دعوت اسلامی)

شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کی عدت کتنی ہوتی ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے