جس دکان میں تصویریں لگی ہوں ،اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

سوال:  جس دکان میں تصویریں لگی  ہوں ،اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:  ایسی جگہ نماز پڑھی جہاں تصاویرہوں تو اسکی دو صورتیں ہیں:اگر تصاویر پورے قد (سر سے پاوں تک )کی ہوں اور چھپی ہوئی بھی نہ ہوں اور نمازی کی آگے بروجہ تعظیم آویزاں ہو یا رکھی ہوئی ہوں یا مصلے پر ہوں تو نماز اس جگہ مکروہ تحریمی ہوگی کہ پڑھنی گناہ اور اگر پڑھ لی ہو تو دوبارہ اس کو پڑھنا واجب ہوگا اور اگریہ تصاویر پورے قد کی نہ ہوں صرف چہرہ ہو یا نصف قد اعلی یا سینے تک کی تصاویر ہو ں تو نماز ایسی جگہ مکروہ تنزیہی ہوتی ہے ۔ اسی طرح اگر تصاویر پورے قد کی ہوں لیکن نماز ی کے آگے نہ رکھی ہوئی ہوں بلکہ دائیں ،بائیں تعظیم کے ساتھ رکھی ہوئی ہوں تو اس صورت میں بھی نماز مکروہ تنزیہی ہوگی یعنی پڑھنااگرچہ گناہ تو نہیں اور نہ اس نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہے مگر بہتر یہ ہے کے ایسی جگہ نماز پڑھنے سے احتر از کیا جائے۔

اور اگر تصویر نماز ی کے آگے ہویا دائیں بائیں لیکن بروجہ تعظیم آویزاں نہ ہوں اور نہ ہی مصلے پرہوں تو اس صورت میں نماز میں کوئی کراہت نہیں۔

(دعوت اسلامی)

صدقہ کن پیسوں سے کرناجائزہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے