سوال: جو بچہ ماں کے پیٹ میں فوت ہوجائے اس کا نام رکھنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: بچہ زندہ پیداہواہویامردہ بہرحال اس کا نام رکھاجائے گااورقیامت کے دن اس کا حشربھی ہوگاجیسا کہ بہار شریعت میں ہے:”بچہ زندہ پیدا ہوا یا مردہ اس کی خلقت تمام ہو یا ناتمام بہر حال اس کا نام رکھا جائے گا اور قیامت کے دن اس کا حشر ہو گا۔”
(بہار شریعت ج3،ص603،مطبوعہ مکتبةالمدینہ)