حضرت علی و حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہما کے درمیان کیا اختلاف تھا؟کیا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے کسی بدری صحابی کو قتل کیا تھا؟کیا محدثین عظام نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہا ہے؟

سوال: حضرت علی و حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہما کے درمیان کیا اختلاف تھا؟کیا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے کسی بدری صحابی کو قتل کیا تھا؟کیا محدثین عظام نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہا ہے؟

جواب:صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنھم کے باہم جو واقعات ہوئے، ان میں پڑنا حرام، حرام، سخت حرام ہے، مسلمانوں کو تو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ سب حضرات آقائے دو عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ  وسلم کے جاں نثار اور سچے غلام ہیں۔

اور جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ کسی محدث نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہا ہے یا نہیں ؟ تو اس بارے جواب یہ ہے کہ کسی بھی محدث نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا نہیں کہا کہ تمام مسلمانوں پر تما م صحابہ کرام علیہم الرضوان کا ادب کرنا لازم ہے  اور مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان وہ ہیں کہ جن کے بارے اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے  ،صحابی کو برا بھلا کہنا تو کسی عام مسلمان سے بھی متصور نہیں چہ جائیکہ وہ محدث ہو،لہذا جو صحابہ کرام علیہم الرضوان کو برا بھلا کہے وہ گمراہ بددین ہے ۔

(دعوت اسلامی)

کفار کو بھائی کہہ کر پکار سکتے ہیں یا نہیں ؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے