سوال: اگر شوہر کے گھر والے اس کی بیوی سے اس کا حق مہر ادھار لتیے ہیں شوہر کو پتا بھی نہیں کب لیا کب دیا بعد میں پتہ چلتا ہے اب شوہر کیا کرے اس کے پاس پیسے بھی نہیں ہیں؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں اگر آپ یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ جو رقم اس نے شوہر کے گھر والوں کو قرض دی ہے ،اس رقم کا شوہر سے مطالبہ کر سکتی ہے کہ نہیں ؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ جو رقم اس عورت نے شوہر کے گھر والوں میں سے جسے یہ رقم ادھار دی ہے اس سے ہی تقاضاکرسکتی ہے ،شوہر سے اس قرض کا تقاضانہیں کرسکتی کہ یہ قرض شوپر پر نہیں خصوصا اس صورت میں کہ شوہر اس قرض دینے میں کسی بھی طرح شریک نہ ہو ہاں البتہ اگر شوہر اپنی رضا سے گھر والوں کی طرف سے قرض دینا چاہے تو دے سکتا ہے ۔